ویزا پالیسی تبدیل ،پاکستان آنیوالے افغانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت پاکستان نے افغان باشندوں کے لیے ویزا پالیسی تبدیل کردی، افغانیوں کو اب پاکستانی سرحد پر ویزا ملے گا۔نجی ٹی وی کےمطابق حکومت پاکستان نےافغان باشندوں کےحوالےسےاہم فیصلہ کرتےہوئےویزاپالیسی تبدیل کردی،افغانیوں کوکابل میں پاکستانی سفارت خانےکےچکر لگانےسےنجات

مل گئی،اب انہیں سرحد پر ویزاملےگا۔نئی ویزا پالیسی کےتحت قیام اورویزا کی مدت اوراندرج کی تعداد کوبھی بدل دیا گیا۔ سفارت اور کونسل خانہ ایک سال کے لیے وزٹ ویزا ملٹی پل انٹریز کے ساتھ جاری کرے گا۔افغان شہریوں کو 5 سال کے لیے بزنس ویزا بھی مل سکے گا جو پاکستان میں قابل توسیع ہوگا،افغان طلباایک سال کےبجائےاپنی تعلیم کےپورے عرصہ کےلیےویزاحاصل کرسکتےہیں۔علاوہ ازیں طورخم بارڈرپرمریضوں کو 6 ماہ تک کا ویزا دیا جائے گا۔ ۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان سے تجارت کرنے والوں کے لیے بارڈر مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان امن عمل کامیاب ہوا تو خطے میں خوشحالی اور ترقی آئے گی۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے مواقع ہیں، افغان راہداری تجارت کی سہولت کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں