لاہور (پی این آئی) حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر 8 اکتوبر کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر لاہور میں مقامی چھٹی ہو گی،8 اکتوبر کو تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق زائرین کو سہولت کے لیے بہترین اقدامات دیے جائیں گے۔محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام مخدوم الاولیاء حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒکے 977ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز 06 اکتوبر سے ہوگا جو 08اکتوبر تک جاری رہیں گی،جبکہ استقبالیہ تقریبات سہہ روزہ عالمی کانفرنس 02اکتوبرسے 04اکتوبر تک ہوگی۔صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ سالانہ عرس کے انتظامات با رے پریس بریفنگ (کل) بروز جمعرات تین بجے سہ پہر لاہور پریس کلب میں دینگے۔صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے تمام آر پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ جرائم میں اضافہ روکیں اورحکومتی رٹ اور عوام کا اعتماد بحال کریں. اجلاس میں چہلم کے جلوسوں اورعرس حضرت داتا گنج بخش کے حوالے سے کیے گے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آرمی اور رینجرز کے دستے بھی ضلعی انتظامیہ کی معاونت کے لیے تیار رہیں گی. راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ جہلم کے جلوسوں اور عرس کی تقریبات کے دوران سیکورٹی اور کورونا کے طے شدہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے۔صوبائی وزیر کھیل تیمور احمد خان، وزیر بہبود آبادی ہاشم ڈوگر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے جبکہ صوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں