سرحدوں پرڈیوٹی دینے والوں کیلئے جان بھی حاضر ہے،اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو کیا کریں گے؟سابق وزیراعظم کا اعلان

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سرحدوں پرڈیوٹی دینے والوں کیلئے جان بھی حاضر ہے، ہم نے افواج پاکستان کی بڑی خدمت کی، اللہ نے موقع دیا تو دوبارہ خدمت کریں گے ہماری پارٹی بھی افواج پاکستان کے جذبہ خدمت سے سرشار ہے۔انہوں نے پارٹی کی

سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمانے میں ڈالر 100 روپے تک تھا، ہم سے پہلے زیادہ تھا، میری روز اسحاق ڈار سے بات ہوتی تھی کہ روپیہ گرنے نہیں دینا، ہم نے روپے کو چار سال کنٹرول میں رکھا، زرعی اجناس کو بھی نہیں بڑھنے دیا، ہم آئے تو چینی 50روپے تھی ہم گئے تو 50 روپے تھی، پوچھو سلیکٹڈ وزیراعظم سے چینی کیوں مہنگی ہوئی؟ آٹا نہیں ہے لوگوں کے پاس، غریب لوگ روٹی کھائیں، یا بچوں کو سکولوں بھیجیں، ادویات لے یا گھر کا خرچہ چلائیں، ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، کیس نے سوچا کیسے وہ اپنی زندگی گزارتے ہوں گے، یہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں،ریاست مدینہ ایسی تھی، حال یہ ہے کہ لوگ گھروں میں سکون سے سو نہیں سکتے، ملتان میں قوم کی بیٹی کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا، چند روز پہلے موٹروے پر کیا ہوا؟ مجال دی ہمارے زرمانے میں یہ مجرم سر بھی اٹھا جاتے، یا ایسے دھندناتے پھرتے، ہم نے ہر چیز کو کنٹرول کرکے رکھا ہوا تھا، ہم نے صرف معیشت کو ہی نہیں ، دفاعی سیکٹر میں بھی اللہ کے فضل سے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا۔آج چار ملک نہیں ملتے جو آپ کو مسائل پر سپورٹ کریں، 51ملکوں میں آپ کو اتنے بھی نہیں کہ آپ ایک قراردار ٹیبل نہیں کرسکے؟ کشمیر کا بیڑہ غرق کردیا،صرف یہ میں کشمیر کا سفیر، کہاں گئی تمہاری سفارتکاری ؟ آپ نے ملک ہر جگہ پر بیڑہ غرق کردیا ہے، جھوگیوں میں لوگ رہتے ان سے پوچھو؟ غریبوں سے پوچھو، عید پر لوگوں کے پاس جوتے لینے کے پیسے نہیں ، آپ کہتے ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، یہاں ڈیڑھ کروڑ بندے بے روزگار ہوگئے ہیں، آپ کو لانے والے کہاں ہیں؟ سلیکٹڈ کو لانے والے بتائیں ہمیں اس سوغات کو کیوں ملک پر مسلط کیا؟ کیوں الیکشن چوری کیا؟ میں نے پہلے بھی کہا ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ہے۔میں نہیں چاہتا تھا کہ میں جذبات میں بولوں لیکن پاکستان کے حالات دیکھ کر میں چپ نہیں رہ سکتا، مجھے کوئی چپ کروانے کی کوشش نہ کرے؟ میں اب چپ نہیں رہ سکتا۔انہوں نے اجلاس کے دوران نعرے لگانے پر کہا کہ کیا ہم سب کو تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہوکر نظر آنا چاہیے، اگر میں درست بات کررہا ہوں ،تو کیا میرا ساتھ دو گے؟ اجلاس میں نعرے لگائے گئے قدم بڑھاؤ نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیں۔اگر آپ ساتھ دو گے تو میں آپ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، مجھے آپ اپنے نظریے پرقایم دائم پائیں گے۔ میں ملک بچانے کیلئے نکلاہوں، ہر پاکستان کو کردار ادا کرنا ہوگا، ارکان اسمبلی پر زیادہ ذمہ داری ہے کیوں کہ آپ منتخب نمائندے ہیں، میں آپ لوگوں سے وعدہ کرلیا، کل کو قوم آپ سے وعدہ کرے گی۔ قوم ہمارے کندھے سے کندھا ملا کر چلے گی، اللہ کی تائید بھی ہمارے ساتھ ہوگی۔لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ وہ بجلی کا بل دیں، گیس کا بل دیں،بچوں کی فیس دیں، ادویات لیں ، روٹی پانی کیساتھ کاکھاتے ہیں، جو شخص 30ہزار روپے تنخواہ ایک طرف رکھ دیں، پھر بتائیں کہ ان میں کیسے گزارا کریں؟ ان میں آدھی چیزیں نہیں آئیں گی، ادھار لیں، چوری کریں، ڈاکہ ماریں؟ کیسے گزارا کریں؟ لیکن یہاں الیکشن کو چوری کرکے دھاندلی کرواتے ہیں؟ آرٹی ایس کو بند کرکے ہماری سیٹیں ان کو دلوائی گئیں، ماضی کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی جس طرح ووٹوں کو مسترد کیا گیا۔پولنگ ایجنٹس کو

باہر نکالا گیا۔یہ ٹریکٹر والے کون لوگ تھے؟ ٹریکٹر ان کا نشان تھا، جو لے کر آئے ہیں ، ایم کیوایم کو ساتھ ملایا، کوچھ ادھر ادھر سے ملا کر چار ووٹوں سے وزیراعظم بنوایا گیا، کیا ہم اندھے ہیں؟ بہرے ہیں؟ اگر ہمارا ضمیر اور خودمختاری زندہ ہے تو پھر خاموش رہنا پاکستانیت نہیں ہے۔میں تین بار کا وزیراعظم ہوں، لندن میں بیٹھ کر بات کررہا ہوں، آپ نے دیکھا کہ عدالت میں میرے خلاف کیا بیان دیے گئے، کیا ہم کہہ سکتے ہیں ہمیں یہاں انصاف ملے گا؟ کرنل بشیر کا کیا کام تھا کہ وہ عدالت میں گیا؟ جج محمد ارشد کو معطل کردیا گیا لیکن فیصلہ ابھی بھی موجود ہے، اس انصاف کی پرسوں ایک اور جھلک دیکھی جب شہبازشریف کو جیل میں ڈال دیا گیا۔دوسری طرف عاصم باجوہ نے کروڑوں ، اربوں کے اثاثے امریکا میں بنائے ہیں، بچوں کی الگ داستان ہے، جب ساری بات کھل جاتی ہے تو وہ استعفیٰ دینے جاتے ہیں تو عمران خان کہتے ہیں آپ تو بڑے ایماندار ہیں، آپ نے تو کوئی گڑ بڑھ نہیں کی، یہ لیں اپنا استعفیٰ واپس لیں۔ یہ سب لوگ جدی پشتی، جن کاروبار ہیں وہ سب بئی مان، بے ایمان ہیں، کیونکہ سب سیاستدان ہیں، بلوچستان میں ہماری حکومت گرا کر نئے گھوڑے لائے گئے۔ہماری آنکھوں کے سامنے ہماری حکومت کو گرایا گیا۔ان سب مسائل حالات کی ذمہ داری عمران خان پر تو عائد ہوتی ہے تو لیکن اس کے اصل ذمہ دار عمران خان کو لانے والے ہیں، کسی کی

عزت لوٹی جاتی ہے، غریب بھوک سے مرتا ہے، تو لانے والے حساب دیں، چینی مہنگی ، آٹا مہنگا ہوا، بجلی کے بل ، روپیہ گر رہا ہے، معیشت تباہ حال ہے، آپ ذمہ دار ہیں، جنوبی ایشیاء میں پاکستان سب سے زیادہ پسماندہ ملک ہے، کئی ڈرتے ہیں کہتے عمران خان ذمہ دار ہے نہیں بھئی آپ ذمہ دار ہیں ۔روپیہ مٹی میں مل گیا، ڈالر 170کا ہوگیا ، آپ سوغات لے کرآئے ہیں، آپ ذمہ دار ہیں، عمران خان کو کرسی پر بٹھا دیا اسی لیے غربت بڑھ رہی ہے، اقوام عالم میں ہم رسوا ہورہے ہیں، کوئی ملک ہمارے ساتھ کھڑا ہونے کو تیار نہیں ، پھر آپ او آئی سی کو چھوڑ کر نیا بلاک بنانے کی کوشش کررہے ہیں؟ لیکن یہ سلسلہ الیکشن سے پہلے ہی شروع ہوگیا تھا، جب مجھے وزارت اعظمیٰ سے اتارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی بڑی خدمت کی، اللہ نے موقع دیا تو دوبارہ خدمت کریں گے، سرحدوں پرڈیوٹی دینے والوں کیلئے جان بھی حاضر ہے، ہماری پارٹی بھی افواج پاکستان کے جذبہ خدمت سے سرشار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close