اسلام آباد (پی این آئی)نواز شریف کو باہر بھیجنا ہماری غلطی تھی، جلد نوازشریف کو واپس لایا جائے گا پھر انہیں عدالت میں یہ تقریر کرنی چاہیے، نواز شریف کی تقریر پر فواد چوہدری کا رد عمل، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف فوج کےحلف کی بات کرتےہیں، اپنا حلف بھی یاد
کریں۔ایک تقریب سے خطاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ ’آپ جب جنرل جیلانی کےساتھ سازش کررہے تھے، اس وقت بھی یہ حلف تھا‘۔فواد چوہدری نے اعتراف کیا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنا ہماری غلطی تھی، نوازشریف کو واپس لانےکےلیے اقدامات کا آغاز کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج کل ملکہ جذبات بنے ہوئے ہیں، نوازشریف نے ہمارا آدھا گھنٹہ ضائع کیا، نوازشریف نے اتنا بڑا مذاق کیا کہ ہم نے ڈالر کو 100 روپے کے اندررکھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ’آج نوز شریف کہہ رہےہیں عمران خان نے کہاں سے جائیداد بنائیں، عمران خان نے کیری پیکر سیریز تک کی دستاویزات عدالت کو دیں، نوازشریف پاکستانی قوم کےساتھ مذاق کررہےہیں اور بلیک میل کررہے ہیں، نوازشریف چاہتے ہیں ان کے ساتھ مفاہمت کی جائے اور کیس ختم کیےجائیں‘۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جلد نوازشریف کو واپس لایاجائےگا پھر انہیں عدالت میں یہ تقریر کرنی چاہیے، ان لوگوں کو غلطی کااندازہ ہوگیا ہوگا جنہوں نے نواز شریف کو باہر بھجوایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں