ن لیگ نے پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے 5 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

لاہور(پی این آئی)ن لیگ نے پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے 5 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 5 ارکان پنجاب اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیےگئے، ان ارکان میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط

ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں۔مریم اورنگزیب کے مطابق ان ارکان کے خلاف کارروائی مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی ہے جب کہ فیصلے کا اعلان پارٹی قیادت کی منظوری سے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نےکیا۔ان اراکین کی صوبائی اسمبلی سے رکنیت ختم کرنے کے لیے پارٹی قیادت الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے گی۔مریم اورنگزیب کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی ووٹنگ میں غیرحاضر مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ان ارکان میں راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاور خان اور شمیم آفریدی شامل ہیں۔سینیٹ میں پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف راجاظفرالحق کے دستخطوں سے جاری ہوئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہےکہ شوکاز کی کارروائی کے بعد اگلے مرحلے کا فیصلہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں