پارٹی جو فیصلہ کر چکی اس پر عمل درآمد ہوگا، ہو سکتا ہے حکومت گرفتاریاں کرے لیکن مسلم لیگ ن گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں

لاہور(پی این آئی)پارٹی جو فیصلہ کر چکی اس پر عمل درآمد ہوگا، ہو سکتا ہے حکومت گرفتاریاں کرے لیکن مسلم لیگ ن گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں، مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت مریم نواز کو گرفتار کر سکتی ہے۔مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا شیڈول طے کیا جارہا ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ مریم نواز 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گی، مریم نواز کے لاہور میں بڑے جلسے کےلیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو فیصلہ کیا ہے ہوسکتا ہے حکومت گرفتاریاں کرے ،پارٹی جو کل فیصلہ کر چکی اس پر عمل درآمد ہوگا، مسلم لیگ ن گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں ہے۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عمل ہوگا جبکہ حکومت مریم نواز کو گرفتار کر سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close