لاہور(پی این آئی)ن لیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا، مسلم لیگ (ن) نے پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے عثمان بزدار سے ملاقات کرنے
والے پارٹی کے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنےکا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے قیادت کی منظوری کے بعد کیا۔نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالے جانے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں۔پانچوں ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی (ن) لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نکالےگئے 5 ارکان کی پنجاب اسمبلی سے رکنیت ختم کرنے کیلئے پارٹی الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے گی۔اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن)ٰ نے ایف اے ٹی ایف کی ووٹنگ میں غیرحاضر پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں جو راجا ظفر الحق کے دستخط سے جاری ہوئے۔جن ارکان کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے ان میں راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاور خان اور شمیم آفریدی شامل ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہےکہ شوکاز کی کارروائی کے بعد اگلے مرحلے کا فیصلہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں