انا للہ وانا الیہ راجعون، سابق ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف انتقال کر گئے، لاش کہاں سے بر آمد ہوئی؟ تفصیلات جانئے

کراچی (پی این آئی)انا للہ وانا الیہ راجعون، سابق ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف انتقال کر گئے، لاش کہاں سے بر آمد ہوئی؟ تفصیلات جانئے، سابق ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کراچی میں انتقال کر گئے۔ایس پی کلفٹن عمران مرزا کے مطابق خیابان شجر پر ایک کار میں لاش کی اطلاع ملنے پر

پولیس موقع پر پہنچی اور چیک کیا تو کار اسٹارٹ تھی اور اس کی ہیڈلائٹس بھی آن تھیں۔پولیس حکام کے مطابق اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کار میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ایس پی عمران مرزا کے مطابق مظفر عثمانی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر عثمانی گزری میں رہائش پزیر تھے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی سابق کور کمانڈر کراچی اور ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close