کورونا کے وار، ڈپٹی کمشنرانتقال کرگئے

میر پور خاص (پی این آئی)کورونا کے وار، ڈپٹی کمشنرانتقال کرگئے، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد میمن کورونا کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق زاہد میمن کو 10 روز قبل کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبیعت بگڑنے پرانہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا تاہم

بدھ کی رات وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔شہرکی سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے زاہد میمن کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close