آصف زرداری کے لیے دل میں بڑا احترام ہے، وہ پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، نواز شریف نے رائے بدل لی؟

مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پارٹی کے سینیئر رہنما خواجہ آصف کے سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔بد ھ کو لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دل پر ایسی باتیں لگی ہیں، جب دل زخمی ہو تو ایسی باتیں تکلیف دیتی ہیں۔خواجہ آصف کے بیان پر

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کی بالکل یہ پالیسی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زداری کے لیے دل میں بڑا احترام ہے، وہ پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، ان کا دل سے احترام کرتا ہوں۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ماضی کے حوالے سے دیکھا جائے تو یقین نہیں ہوگا لیکن ہم ماضی میں کھڑے نہیں ہوسکتے، ہر جماعت نے اپنے طور پر ماضی سے سیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے طمانیت کا باعث ہے کہ ہمارا کمانڈر انچیف کہہ رہا ہے کہ ہمیں سیاست میں مت گھسیٹیں، ہم سیاست میں نہیں آنا چاہتے۔خیال رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے آج بھی آصف علی زرداری پر تحفظات ہیں، ان کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close