مریم نواز کی حکومت کے خلاف مہم جاری، ووٹ کسی اور کے نام ڈالا جاتاہے، نکلتاکسی اور کے نام سے ہے، ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

لاہور(پی این آئی)مریم نواز کی حکومت کے خلاف مہم جاری، ووٹ کسی اور کے نام ڈالا جاتاہے، نکلتاکسی اور کے نام سے ہے، ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےکہا ہےکہ ووٹ کسی اور کے نام ڈالا جاتاہے، نکلتاکسی اور کے نام سے ہے۔لاہور میں ن لیگ

کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقریر سے عدلیہ، میڈیا، ن لیگ اور عوام کے مؤقف کو تقویت ملی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریرکے بعد اظہار کی جو آزادی حاصل ہوئی ہے اس کاکریڈٹ نواز شریف کو جاتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کسی اور کے نام ڈالا جاتاہے، نکلتاکسی اور کے نام سے ہے اور کٹھ پتلی نظام مزیدکٹھ پتلیوں کو جنم دیتا ہے۔انہوں نےکہا کہ شہباز شریف نے بھائی ہونےکے ساتھ ساتھ سیاسی اور ذاتی مشکلات کےباوجود واضح کردیاہےکہ ان کےقائد نوازشریف ہیں، شہبازشریف کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close