سانحہ موٹروے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا،مثالی اقدام

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو اس حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیا ۔ اس سلسلے میں تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے قائم کی جانے والی نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے قیام کے بعد

پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہوگا ، وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دے دی گئی ، تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا ، اس سلسلے میں وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کو اہم ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے ، ہیلپ لائن کے قیام کے ساتھ ہی میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو ایک مخصوص نمبر میسر ہوگا ۔واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ موٹر وے زیادتی کیس سامنے آنے کے بعد کیا گیا جہاں لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ، خرابی کی وجہ سے خاتون نے گاڑی روڈ کے کنارے کھڑی کی تو ملزمان نے نمودار ہو کر کھڑکی کے شیشے توڑ کر خاتون اور بچوں کو گاڑی سے نکالا ، موٹروے کی حفاظتی تار کاٹ کر جھاڑیوں میں لے جا کر بچوں کے سامنے خاتون کی عزت تار تار کر دی گئی ، ملزمان نے خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر بعد ازاں گاڑی میں موجود ایک لاکھ روپے کی رقم اور نقدی لے کر فرار ہوگئے ۔جبکہ آئی جی موٹر ویز کلیم امام نے کہا تھا کہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ موٹروے پر پیش نہیں آیا ، موٹروے پر130 پرکال انتظامی ناکامی نہیں تھی ہمارے آپریٹرنے خاتون کی مدد کی ، آئی جی موٹرویز کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی برائے انسانی حقوق کو واقعے پر بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر آئی جی موٹر ویز نے بتایا کہ خاتون نے رات کو 2 بجکر 1 منٹ پر کال کی، آپریٹر عابد نے کال اٹھائی جس پر خاتون نے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا، آپریٹر نے خاتون کو بتایا کہ یہ ان کی حد نہیں ، تاہم آپریٹر نے خاتون سے کہا کہ آپ رکیں میں متعلقہ حکام کو آگاہ کرتا ہوں ، آپریٹر نے خاتون سے بات کرنے کے بعد ایف ڈبلیو او کو اطلاع دی ، یہ ایک انتہائی دلخراش واقعہ ہے ہم نے اس پر مزید کام کرنا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close