اسٹیل ملز کے ملازمین کے لیے بڑی خبر ای سی سی کے اجلاس میں 3978 ملازمین کے واجبات کے لیے کتنے ارب روپے کے گولڈن ہینڈ شیک پلان کی منظوری دے دی گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)ای سی سی کے اجلاس میں 3978 ملازمین کے واجبات کے لیے کتنے ارب روپے کے گولڈن ہینڈ شیک پلان کی منظوری دے دی گئی؟پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے لیے گولڈن ہینڈ شیک پلان کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گولڈن ہینڈ شیک کے لیے 19 ارب 65 کروڑ روپے کے فنڈز کی بھی منطوری دی

گئی ہے۔ یہ منظوری وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ ای سی سی کے اجلاس میں دی گئی ہے۔اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملزکے نان پٹیشنرزملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لیے 11.6 ارب روپے دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیل ملز کے 3978 ریٹائرڈ ملازمین میں نان پٹیشنرز ہیں۔،۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں