کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد سکولوں دوبارہ بند کرنے کا عندیہ دیدیاگیا

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر پرائمری سکول بند کرنے کی تجویز کا آئندہ اجلاس میں جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور صوبائی ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ

حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد وفاقی حکومت سے صوبائی حکومت کو کوئی مدد نہیں ملی،لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں ،لاکھوں گھر تباہ ہوئے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کے مویشی مر گئے ہیں ،ان حالات میں وزیر اعظم عمران خان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کابینہ کے کئی ممبران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ،لوگوں کو اس وقت سخت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر پرائمری سکول بند کرنے کی تجویز کا آئندہ اجلاس میں جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ، گیس کی شارٹیج کا مسئلہ ہے تاہم نئی گیس پائپ لائن کا موجودہ گیس بحران سے کوئی تعلق نہیں، گیس پائپ لائن پر کام میں تاخیر سندھ حکومت کی طرف سے نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ گیس کی قلت کا مسئلہ سامنے آیا جس پر ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے عادت بنالی ہے کہ ہر چیز کا الزام دوسروں پر لگانا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں