بے روزگار نوجوانوں کے لیے بڑی خبر، تاریخ میں روزگار کی فراہمی کیلئے بڑے پروگرام ’’پنجاب روزگار سکیم‘‘ کا افتتاح جمعرات کے روز کریں گے

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پاکستان کی تاریخ میں روزگار کی فراہمی کے لئے سب سے بڑے پروگرام ’’پنجاب روزگار سکیم‘‘ کاجمعرات کو افتتاح کریں گے-اس ضمن میں تقریب 90شاہراہ قائداعظم پر منعقد ہوگی-پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے سکیم کے

تحت 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر فراہم کئے جائیں گے-یہ سکیم سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اور کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کیلئے ممدومعاون ثابت ہو گی-سکیم کے تحت نئے کاروبار یا موجودہ کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا-مرد اورخواتین کے ساتھ خواجہ سراء بھی قرضہ سکیم سے استفادہ کرسکیںگے -خواتین کے لئے مارک اپ کم رکھا گیا ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close