لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکاہے۔دو برس میں سابق دور کی خرابیوں اور غلطیوں کو درست کیاہے-نمائشی منصوبوں کی جگہ فلاح عامہ کے پراجیکٹس پر کام کیا ہے- انہوںنے کہاکہ ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر
منصوبوں کو منتقل کئے اورسابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے۔ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کو اس کی ترقی کا حق واپس کررہی ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کو عملی جامہ پہنایا ہے-ملتان اوربہاولپور میں سیکرٹریٹ کے قیام کے منصوبے کے لئے ماڈل ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے-آئندہ سے جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ بنے گا-جنوبی پنجاب کے بجٹ کو کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیاجاسکے گا۔جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی اورخوشحالی پر ہی صرف ہوںگے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ان خیالات کااظہار منتخب نمائندوںاوردیگر شخصیات سے گفتگوکے دوران کیا جنہوںنے وزیراعلیٰ آفس میں ان سے ملاقات کی-وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی مخدوم سیدمبین احمد،پارلیمانی سیکرٹری معدنیات سردار محمد احمد خان نواز چانڈیہ ، مخدوم سید شاہ جمال ، مخدوم سید صفدر بخاری ،ولی فقیر اورقاضی ظفر نویدشامل تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں