تمام اہم معاملات کو پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ، وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی اور سینٹ کااجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، حکمت عملی طے کر لی گئی

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی اور سینٹ کااجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ بدھ کو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعوان اوراسد عمرنے ملاقات کی جس میں پارلیمنٹ کے اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی

اورسینٹ کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق سینٹ کااجلاس 16 اکتوبر بروز بدھ اورقومی اسمبلی 19 اکتوبر کو بلانے پر اتفاق کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت دونوں ایوانوں کے اجلاس بلانے کے حوالے سے سمری بھیجے گی، اجلاسوں میں قانون سازی سمیت عوامی فلاح کے امور پر بحث ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close