لاہور(این این آئی) ڈی جی اینٹی کرپشن 12 کرپٹ افسران و اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ڈی جی گوہر نفیس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن نے اپنے ہی پیٹی بھائیوں پر ٹریپ ریڈ کر کے کرپشن کی رقم سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ باہر کرپشن کی روک تھام کیلئے اینٹی
کرپشن کے اندر کی صفائی بھی ضروری ہے۔ زیرو ٹالرینس پالیسی ہے چاہے کرپشن اینٹی کرپشن کے اندر ہو یا دوسرے محکموں میں، دوسروں کا احتساب کرنے والوں کا اپنا احتساب بھی ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا پیغام واضح ہے جو کوئی بھی بدعنوانی میں ملوث پایا گیا ، نہیں بچے گا۔ پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن کے اندر سے اگر کسی سائل کو کوئی بلیک میل کرے تو میرے نوٹس میں لائیں۔ اینٹی کرپشن کے اندر بھی اختیارات سے تجاوز ، کرپشن ، بلیک میلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اینٹی کرپشن پنجاب کو کرپٹ عناصر اور کالی بھیڑوں سے صاف تفتیشی ادارہ بنا رہے ہیں۔ احتساب ، سزا اور جزا کے قانون پر آئندہ بھی سختی سے عمل کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں