ہمارا آخری آپشن استعفیٰ ہو گا، سابق وزیراعظم نے بڑی سیاسی تبدیلی کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پیش گوئی کی ہے کہ موسم کے بعد ملک میں سیاسی تبدیلی ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گر لیڈر شپ کے بغیر کوئی تحریک ہوگی تو وہ خطرناک ہوگا ، اسمبلی چھوڑنے کا معاملہ آیا تو فیصلہ تمام جماعتوں کا ہوگا ، ہمارا آخری

آپشن استعفیٰ ہوگا ، جبکہ گرفتاریاں معنی نہیں رکھتی ، نیب سے ڈرنے والے نہیں ہیں ، میری باری تو پہلے ہی آچکی ہے، دیکھنا ہے حکومت کا معیار کیا ہے، سیاسی استحکام معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے، اگر حکومت سےمنشور پر عمل درآمد ہوتا ہے تو عوام مطمئن ہوگی ۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے 73 کے آئین کو بحال کیا ، اگر ہماری قربانی سے ملک بہتر ہوسکتا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ۔ یاد رہے کہ حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے تشکیل دیے گئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں پہلا جلسہ 7 اکتوبر کو کوئٹہ میں رکھنے پرغور شروع کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی طرف سے7 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی تجویز دی گئی ، تاہم جلسے کے لیے کی جانے والی تیاری کی وجہ سے ایک دو دن کی تاخیر کی جا سکتی ہے ، جبکہ جلسے کی حتمی تاریخ اور مقام کا اعلان تمام جماعتوں کو اعتماد میں لےکرکیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں نے نئے اتحاد کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا نام دیا ، اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں فوری مداخلت بند کرے ، آٹے چینی ، گیس ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری کم کی جائیں، سلیکٹڈ حکومت سقوط کشمیر کی ذمہ دار ہے ، صدارتی نظام رائج کرنے کے مذموم اداروں کو مسترد کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close