محکمہ موسمیات نے ہلکی بارش کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام /رات کے دوران بالائی خیبر پختو نخوااور گلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور

خشک رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوااورگلگت بلتستان میں بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر) : خیبر پختونخوا : دیر 09 ، دروش 08، میرکھانی 04،چترال 03 ،کالام 01 ، گلگت بلتستان : بگروٹ میں01 ملی میٹر بارش ریکاڑد کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہیدبینظیرآباد،روہڑی،نورپورتھل39، سبی،تربت اور رحیم یار خان میں38ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں