نیب نے شاہد خاقان کیخلاف ایک اور کیس کھول دیا، آج 10 بجے طلب، اگر مجھے گرفتارکرلیا گیا تو کون سی قیامت آجائے گی، شاہد خاقان عباسی ڈٹ گئے

اسلام آباد(آئی این پی )قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعظم و سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک اور کیس کھول کر انہیں طلب کرلیا۔شاہد خاقان کو سابق منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن خالد سجاد کھوکھر کی تقرری کے کیس میں طلب کیا گیا ہے۔لیگی رہنما کو آج

صبح 10 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر میلوڈی اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کی عدم پیشی کی صورت میں نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر مجھے نیب نے گرفتار کیا تو گرفتار ہوجائوں گا، مجھے گرفتارکرلیا گیا تو کون سی قیامت آجائے گی۔خیال ر ہے کہ قومی احتساب بیورو نے 18 جولائی 2019 کو ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا تاہم بعد ازاں 25 فروری 2020 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کیا تھا۔اس کے بعد وہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کی غیر قانونی طور پر تقرری کیس میں سندھ ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close