اسلام آباد(پی این آئی)غریب عوام کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہو نے لگا، آئندہ ماہ کس نئے بحران کی پیشنگوئی کر دی گئی کہ لوگوں کا روٹی کھانا مشکل ہو جائے گا؟،فلور ملز ایسوسی ایشن نے اگلے ماہ آٹے کے شدید بحران کی پیشگوئی کردی۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت
30 لاکھ ٹن گندم کی قلت ہے۔انھوں نے بتایا کہ بحران کی وجہ یہ ہے کہ گندم، فیڈ ملز کو فراہم کردی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ 15 لاکھ ٹن گندم درآمد کر رہا ہے، دسمبر کے بعد گندم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔عاصم رضا کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کی مارکیٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں