شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن)کس کے فیصلوں پر چلے گی؟سینئر ن لیگی رہنما نے مریم نواز کو پارٹی سربراہ بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ہمارے لوگ توڑ کر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے،مریم نوازشریف کو پارٹی سربراہ بنانے کا فیصلہ نہیں کیا ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی

حکومت ہمارے لوگ توڑ کر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے،گلگت بلتستان میں دھاندلی کی گئی تو حالات بگڑ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقریر میں ایسی کوئی بھی بات نہیں تھی، اُنہوں نے اپنی تقریر میں قومی اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کی،شہبازشریف جب تک جیل میں ہیں نوازشریف سے رہنمائی لیں گے۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کو پارٹی سربراہ بنانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، مریم نوازپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں شرکت کر سکتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف علاج مکمل ہونے کے بعد ہی وطن واپس لوٹیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close