مسلم لیگ (ن)سوگ میں ڈوب گئی، معتبر خاتون رہنما کا انتقال ہو گیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کی سابق خاتون رکن اسمبلی انتقال کر گئیں، رخسانہ کوکب مخصوص نشست پر 2013ء سے 2018ء تک رکن پنجاب اسمبلی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اپنی متحرک خاتون رہنما سے محروم ہوگئی۔ سابق حکمراں جماعے پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی

رخسانہ کوکب انتقال کر گئی ہیں۔رخسانہ کوکب مسلم لیگ ن کی متحرک خاتون رہنما مانی جاتی تھیں اور ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی اسمبلی کی رکن بھی رہیں۔رخسانہ کوکب مسلم لیگ ن کی جانب سے مخصوص نشست پر 2013ء سے 2018ء تک رکن پنجاب اسمبلی رہی تھیں۔ خاتون رہنما کے انتقال پر پارٹی کی اعلی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے بھی رخسانہ کوکب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close