کوئٹہ (پی این آئی) پورے ملک کو موٹروے کے ذریعے جوڑنے کی کوششیں، ایم 8 موٹروے کی تعمیر کے آغاز کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای) نے بلوچستان میں ایم-8 موٹر وے کے 146 کلومیٹر طویل ہوشاب-آوران-خضدار سیکشن کی تعمیر کے لئے
بولی طلب کرنا شروع کردی ہے۔ سی پیک حکام کا کہنا ہے کہ نیا سیکشن گوادر پورٹ کے رابطے کو بہتر بنائے گا اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں انقلاب لائے گا۔یہ منصوبہ مقامی لوگوں کی طویل مدتی محرومیوں کو دور کرے گا اور خوشحالی کا موجب ثابت ہوگا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ایم۔8کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت ایم-8 موٹروے کے تعمیراتی کام سے مقامی لوگوں کے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس حوالے سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایم 8 منصوبے سے علاقے میں ترقی آئے گی اور وہاں کے عوام کی طویل محرومی دور ہو گی۔جنوبی بلوچستان کی ترقی کے لیے ایم 8 کی تعمیر کا ضروری ٹینڈر ہو گیا ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ایم 8 سیکشن کی تعمیر سے گوادر پورٹ سے رابطہ آسان ہو گا اور منصوبے سے علاقے کے سماجی و معاشی حالات بھی بہتر ہوں گے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ یہ وہ منصوبہ ہے جس کا انتظار بلوچستان کے عوام کو برسوں سے تھا، منصوبے سے علاقے میں ترقی اور وہاں کے عوام کی طویل محرومی دور ہو گی۔واضح رہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں موٹرویز کا جال بچھا کر پورے ملک کے مختلف علاقوں کو آپس میں جوڑا گیا ہے۔ سی پیک کے آغاز کے بعد لاہور تا ملتان، ملتان تا سکھر، کراچی تا حیدرآباد، ہزارہ موٹروے، سوات موٹروے کے روٹس مکمل ہو چکے ہیں۔ جبکہ موٹروے کے مزید روٹس کی تعمیر کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں