نیب چیئرمین جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کی مدت کتنی باقی رہ گئی؟ حکومت نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی احتساب بیورو کی تجویز مسترد کردی۔ نیب نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز دی تھی۔وزارت قانون

وانصاف کے مطابق ترمیم کیلئے ٹھوس وجوہات پیش نہیں کی گئیں، تینوں عہدوں کی مدت ملازمت دیگر خودمختار اداروں کے سربراہان کے مطابق ہے، دیگر اداروں سے ہم آہنگی پر مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہو سکتی، واضح رہے کہ 11 اکتوبر 7102 کو چارج سنبھالا تھا اور وہ اکتوبر 1202 تک منصب پر قائم رہیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close