آٹے کی قیمت کسی صورت نہیں بڑھنے دی جائے گی، گندم اور آٹا کی قیمت عام آدمی کی پہنچ تک لاکر رہیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے عزم کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ٹیکس چوری روکنے کے ساتھ ملک میں ٹیکس نیٹ کوہر صورت بڑھانا ہوگا،گندم کی امپورٹ میں کس قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی،آٹا کی قیمت کسی صورت نہیں بڑھنے دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں ایف بی آر کی پرفارمنس اور مسائل پر تنقیدکی گئی ،وزراء نے کہاکہ پورے ملک میں 23 لاکھ ٹیکس دہندگان ہیں ،23 لاکھ تو کراچی سمیت ایک صوبے کے ہونے بنتے ہیں ۔ اعظم سواتی نے کہاکہ ٹیکس نیٹ بڑھے گا تو ملک میں آمد بڑھے گی، وزیر اعظم نے کہاکہ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ ٹیکس چوری روکنے کے ساتھ ملک میں ٹیکس نیٹ کوہر صورت بڑھانا ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان گندم کی امپورٹ میں تاخیر پر برہم ہوگئی اور کہاکہ گندم کی امپورٹ میں کس قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی۔وزیر اعظم نے کہاکہ آٹا کی قیمت کسی صورت نہیں بڑھنے دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ گندم اور آٹا کی قیمت عام آدمی کی پہنچ تک لاکر رہیں گے۔ٹی سی پی حکام نے کابینہ کو گندم کی امپورٹ پر بریفنگ دی۔ ٹی سی پی حکام نے بتایاکہ گندم کی امپورٹ کا ٹینڈر 5 اکتوبر کو کھلے گا۔ وزیراعظم نے حکام سے سوال کیا کہ گندم کی امپورٹ میں تاخیر کا کون زمہ دار ہے؟ وزیر اعظم نے کہاکہ اب تاخیری حربے نہیں چلیں گے کام کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر اصلاحات پر کابینہ کو دو گھنٹے تک بریف کیا گیا،موجودہ حکومت نے صرف 4 ارب ڈالر قرض لیا ۔ بتایاگیاکہ قرض کی ادائیگی کا وقت زیادہ رکھا گیا. زیادہ کمرشل قرضے لئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close