پبلک ٹرانسپورٹ میں مائع پیٹرولیم گیس سلنڈر کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی،محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے احکامات جاری

کراچی(پی این آئی) پبلک ٹرانسپورٹ میں مائع پیٹرولیم گیس سلنڈر کے استعمال پرپابندی لگا دی گئی،محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے احکامات جاری،محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔گزشتہ دنوں نوری آباد سانحے کے بعد

محکمہ ٹرانسپورٹ نے احکامات جاری کیے اور اس حوالے سے انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پولیس سندھ اور تمام کمشنرز کو خط کے ذریعے آگاہ بھی کر دیا گیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹریفک پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں تمام متعلقہ افسران کو ایل پی جی سے متعلق حکمنامے پر فوری عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی حیدر آباد موٹر وے پر نوری آباد کے قریب مسافر وین حادثے کا شکار ہو گئی تھی، حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی۔وین میں آتشزدگی سے 17 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے ہیں جب کہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق حادثہ وین اور کار کے ڈرائیوروں کے درمیان اوور اسپیڈ کے باعث پیش آیا، تیز رفتاری کے دوران کار کا بونٹ نکل کر وین میں لگا جس سے وین ڈرائیور سے گاڑی بےقابو ہوکرالٹ گئی اور وین کو آگ لگ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close