کراچی(پی این آئی)چہلم امام حسین ,موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری، حکومت سندھ نے چہلم امام حسین کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے
لیے 9 اکتوبر کو ڈبل سواری پر پابندی لگادی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 سفر چہلم امام حسینؑ کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ نے کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں