پاکستان علماء کونسل کی کونسی اہم شخصیت وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مقرر؟ نوٹیفکیشن جاری

اسلامآباد(پی این آئی)پاکستان علماء کونسل کی کونسی اہم شخصیت وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مقرر؟ نوٹیفکیشن جاری،پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی کو وزیراعظم عمران خان کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کردیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق

وزیراعظم عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کو اپنا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گایا ہے کہ ان کی تقرری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور۔ہ اعزازی طور پر اس عہدے پر کام کریں گے۔خیال رہے کہ مولانا طاہر اشرفی پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ کے سربراہ ہیں۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close