نواز شریف کی ہدایات ، فوج ، اسکے متعلقہ اداروں کے حکام سےپارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن نے فوج اور اسکے متعلقہ اداروں کے حکام اپنے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی ۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ

ہم پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارا موقف آئین کی بالا دستی کیلئے جبکہ ذاتی اور سیاسی مفاد سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر۔پاک فوج اور متعلقہ اداروں سے ملاقاتوں کے حوالہ سے پارٹی پالیسی بیان کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی قیادت سمجھتی ہے کہ نیک نیتی سے کی گئی ملاقاتوں کو جان بوجھ کر تنازعات کا شکار کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا ہم سمجھتے ہیں مخصوص مقاصد کیلئے ان ملاقاتوں کے مخصوص حصے جاری کئیے گئے۔احسن اقبال نے کہا فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی پارٹی کارکن کسی فوجی یا متعلقہ اداروں کے اہلکاروں سے ذاتی یا سرکاری سطح پر ملاقات نہیں کرے گا۔ ‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close