شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹی کو بھی گرفتار کرنے کا حکم‎

لاہور(پی این آئی )احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے قومی احتساب بیورو(نیب) کو نصرت شہباز اور رابعہ عمران کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نصرت شہباز اوررابعہ عمران کے

عدالت پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیںاحتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی جویریہ علی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔دوران سماعت دفترخارجہ کی جانب سے سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دفتر خارجہ کے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close