شوکت خانم ہسپتال ہرجانہ کیس،عدالت نے حنیف عباسی کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی)شوکت خانم ہسپتال ہرجانہ کیس،عدالت نے حنیف عباسی کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کے خلاف شوکت خانم ہسپتال ہرجانہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، حنیف عباسی پر 50 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کردیا، ٹرسٹ نے 2012ء میں ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔ تفصیلات

کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے حنیف عباسی کے خلاف شوکت خانم ہسپتال ہرجانہ کیس کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے فیصلہ سنایا۔ جس میں عدالت نے حنیف عباسی پر 50 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کردیا ہے۔ شوکت خانم ٹرسٹ نے2012ء میں حنیف عباسی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔ حنیف عباسی نے شوکت خانم عدالت پر کرپشن الزامات عائد کیے تھے، جس پر ہسپتال کے ٹرسٹ نے حنیف عباسی پر 10ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ عدالت نے ٹرسٹ کا دعویٰ منظور کرتے ہوئے حنیف عباسی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close