حکومت نے تمام روایات توڑ کر رکھ دیں، قوم جنرل (ر) عاصم باجوہ کی گرفتار ی کی توقع کر رہی تھی لیکن پکڑ شہباز شریف کولیا گیا، نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو

لندن (پی این آئی)حکومت نے تمام روایات توڑ کر رکھ دیں، قوم جنرل (ر) عاصم باجوہ کی گرفتار ی کی توقع کر رہی تھی لیکن پکڑ شہباز شریف کولیا گیا، نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو، سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ قوم توقع کر رہی تھی کہ جنرل (ر) عاصم باجوہ کو گرفتار کر کے حساب لیا جائے گا کہ آپ نے

نوکری کے دوران اتنی جائیدادیں کیسے بنا لیں لیکن پکڑ شہباز شریف کولیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کی،اس دوران شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں تو کہہ چکا ہوں کہ یہ ظلم ہے اور نا انصافی ہے۔موجودہ نظام اور موجودہ حکومت نے تمام روایات کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔یہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور یہ سب ہم بالکل برداشت نہیں کریں گے۔جب کہ عاصم سلیم باجوہ پر لگے الزامات کے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ قوم توقع کر رہی تھی کہ عاصم باجوہ کو پکڑا جائے گا اور ان سے حساب لیا جائے گا۔ان سے پوچھا جاتا کہ کس طرح ایک شخص نے نوکری کے دوران اتنی بڑی جائیدادیں بنا لیں۔نواز شریف نے کہا کہ قوم کو توقع تھی کہ عاصم باجوہ کو پکڑا جائے گا لیکن پکڑ شہباز شریف کو گیا۔۔مزید برآں ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو گرفتار کر کے کٹھ پتلی نظام نے اے پی سی کی قرار داد کی توسیع کی ہے ،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں نہیں جھکایا جا سکتا ،اے پی سی میں کیے گئے تمام فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔پیر کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتار ی پر رد عمل میں ٹویٹر پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ آج شہباز شریف کو گرفتار کر کے اس کٹھ پتلی نظام نے APC کی قرارداد کی توثیق کی ہے۔ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر، APC میں کئیے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہو گا۔ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close