آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

لاہور(پی این آئی)آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ، احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو نیب نے گزشتہ روز لاہور

ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔نیب حکام نے شہباز شریف کو ٹھوکر نیاز بیگ کے دفتر منتقل کیا تھا جہاں سے نیب ٹیم سخت سیکیورٹی میں اپوزیشن لیڈر کو لےکر احتساب عدالت پہنچی۔شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سخت سیکیورٹی تعینات کی گئی۔نیب کی ٹیم نے شہبازشریف کو عدالت کے روبرو پیش کیا جہاں جج جواد الحسن نیب ریفرنس کی سماعت کی۔

close