کورونا کیسز میں اضافہ ، سکولز مزید 15دن کیلئے بند ،صوبائی حکوت نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)کورونا کیسز میں اضافہ ، سکولز مزید 15دن کیلئے بند ،صوبائی حکوت نے اعلان کر دیا، پرائمری اسکول مزید 15 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان، بلوچستان حکومت کی جانب سے کرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے صوبے کے تمام پرائمری اسکول اکتوبر کے وسط تک بند رکھنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں بڑھتے کرونا کیسز کی وجہ سے پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پرائمری اسکول مزید 15 دن بند رہیں گے۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ صوبے کے کئی تعلیمی اداروں سے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ فی الحال پرائمری اسکول بند ہی رکھے جائیں۔ جبکہ جن اعلیٰ تعلیمی اداروں سے کرونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہے،انہیں بند کیا جا رہا ہے۔بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 525 جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 15177ہوگئی ۔ محکمہ صحت کے کرونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1217افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 85افراد کی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 697کے نتائج آنے باقی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں اب تک 5659ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 525میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی۔ دوسری جانب سندھ اور پنجاب میں 7 ماہ کے طویل وقفے کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں بیشتر تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں۔ ابتدائی طور پر ان صوبوں میں جامعات، کالجز اور میٹرک کی کلاسز شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔جبکہ اب پرائمری اور مڈل اسکول بھی کھول دیے گئے ہیں۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں پر زور دیا جا رہا ہے کہ ہر صورت جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے اداروں کیخلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے مارچ کے ماہ میں ہنگامی طور پر بند کر دیے گئے تھے، جبکہ اب ملک میں کرونا صورتحال میں بہتری آنے کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں