طلال چوہدری کا ٹوٹا ہوا بازو چھوڑیں اس کا ٹوٹا ہوا دل دیکھیں، ن لیگی رہنما کی پٹائی پر سینئر صحافی کا دلچسپ تجزیہ

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی حسن نثار سے سوال کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری ایم این اے عائشہ رجب کے گھر گئے،جہاں ان پر تشدد کیا گیا اور وہ اپنی بازو تڑوا بیٹھے،اس پر کیا آپ کیا کہیں گے؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ سارے لوگ اور میڈیا بھی بہت سنگدل ہے۔آپ لوگ بار بار

اس بے چارے کا ٹوٹا ہوا بازو دکھا رہے ہیں۔طلال چوہدری کے ٹوٹے ہوئے دل کا کیا بنے گا؟۔حسن نثار نے مزید کہا کہ طلال چوہدری خوبصورت نوجوان ہیں،دل ٹوٹ گیا ہے بے چارے کا،3 بجے تنظیم سازی کرنے والا جیالا اور ن لیگ کا لاڈلا،اس کا بازو ٹوٹنا چھوڑیں،بازو جڑ جائے گا لیکن اس کا دل ٹوٹنے پر غور کریں۔۔واضح رہے کہ لیگی رہنما طلال چوہدری پر مبینہ طور پر ایم این اے عائشہ رجب کے بھائیوں کی جانب سے تشدد کیا گیا تھا،بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری اور ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی کے مابین جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ان کے بھائیوں نے طلال چوہدری پر حملہ کیا ، جھگڑے کے نتیجے میں طلال چوہدری کا بازو دو جگہ سے فریکچر ہوا جب کہ ان کے بائیں بازو کی سرجری لاہور کے نجی اسپتال میں کی گئی ۔اسپتال ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ طلال چوہدری کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئی ہیں ، جھگڑے میں طلال چوہدری کی مختلف ہڈیاں بھی فریکچر ہوئی ہیں ، طلال چوہدری کو نجی اسپتال کے ایگزیکٹو روم میں رکھا گیا ۔۔اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا گزشتہ ایک سال سے اس گھر میں آنا جا تھا ، وہ پہلے ہمیشہ رات کو بارہ بجے سے پہلے آتے تھے ، تاہم واقعے کے روز رات دو بج کر چالیس منٹ پر آئے ، جبکہ ان کی گیٹ پر موجود سیکیورٹی گارڈ سے بھی تلخ کلامی ہوئی کیونکہ گارڈ نے کہا تھا کہ پہلے اہلخانہ سے اس کی بات کروائی جائے پھر وہ انہیں جانے دیں گے لیکن طلال چوہدری نے گارڈ کی بات نہ مانی اور زبردستی اندر آگئے ، تاہم جیسے ہی وہ گھر میں گئے تو ان کا جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں وہ فوری باہر آئے اور اپنے پرائیویٹ گارڈ کو پکارا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close