اسلام آباد (پی این آئی) سئنیر صحافی واینکرحامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارٹی میں اب قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کا راج ہوگا، قائدحزب اختلاف کا سایہ پارٹی سے ختم ہو گیا ہے، نجی ٹی وی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سئنیر صحافی واینکرحامد میر کا کہنا تھا کہ ملک میں
سیاست بدل گئی ہے،کئی ایک مدعوں پر مریم نواز نے کھل کر بولی ہیں جس میں یہ باور کیا جا رہاتھا کہ یہ مریم نواز نہیں بلکہ میاں نواز شریف بول رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے گرفتاری کے دوران ہی ان کا کہنا تھاکہ اب پارٹی میاں نواز شریف کے ہاتھوں میں ہے اوران کا ہی حکم پارٹی میں چلے گا، انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جماعت کے کئی راہنماؤں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شہباز شریف کا سایہ پارٹی سے اٹھ گیا ہے ، سئنیر صحافی واینکرحامد میر نے مزید کہا ہے شہباز شریف کی گرفتاری سے اپوزیشن کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ان کا اعلامیہ اے پی سی میں قائم ہے جس کے بارے میں بار بار مسلم لیگ ن کی قیادت نے بھی کہا ہے کہ ہم اے پی سی کے اعلامیہ پر قائم ہیں اور کسی بھی صورت اس نہیں ہٹیں گے،یہ تحریک کسی بھی صورت نہیں رکے گی ۔خیال رہے کہ مسلم لگ ن کے مرکزی راہنما شہباز شریف کو نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں کا شدید ردعمل بھی دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ میاں شہباز شریف نے گرفتاری سے قبل کہا تھا کہ ان کو گرفتار کر لیا جائے گا جو کہ سچ ثابت ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں