وزیر اعظم عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں اور ڈٹے رہیں گے، کپتان کے قریبی ساتھی کے اہم انکشافات

کراچی(پی این آئی) وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف نے باقی زندگی لندن میں گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وہ بھارت کا بیانیہ پیش کررہے ہیں، انہیں چاہیے کہ سب سے پہلے کورٹ کو عزت دیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے پوئے شیخ رشید نے کہا کہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے تاحیات قائد میاں

نوازشریف نے میرے 10سوالوں کے جوابات ابتک نہیں دیئے۔بھارت میں بیرون ممالک سے کالز کی جاتی تھیں اور ڈان لیکس کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ تھا۔ نوازشریف نے اپنا جمہوری گلہ خود دبایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ انہوں نے خواب میں بھی 50ہزار افراد جمع نہیں کیے ہوں گے۔ ان کا کام صرف مدرسوں کے طلبا کو ورغلانہ ہے۔جہاں اے پی سی جلسہ کرے گی میں بھی وہاں جلسہ کروں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ31دسمبر تک ملک کو لوٹنے والے جیل کی رونق بڑھائیں گے۔ منی لانڈرنگ کرنے والے چور وں نے ملک کا پیسہ لوٹا اور مہنگائی کے اصل مجرم بھی منی لانڈرنگ کرنے والے ہیں۔وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے سارا زور فروری کے مہینے پر لگانا ہے لیکن 30دسمبر تک جھاڑو پھر جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت اپوزیشن کی سیاست ختم کردے گی۔بلاول نے کہا جہاں شیخ رشید جائیں گے میں وہاں نہیں جاوں گا۔ پتہ نہیں بلاول بھٹو مجھ سے کیوں ڈر رہے ہیں۔ میں تو قومی اسمبلی میں بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں اکتوبر کے دوران فرقہ وارانہ فسادات کرنا چاہتا ہے لیکن ہم پاکستان کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور ایسا نہیں ہونے دیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں اور ڈٹے رہیں گے، عمران خان ان سب کو نکیل ڈالیں گے اور31دسمبر تک ملک کو لوٹنے والے جیل کی رونق بڑھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close