مریم نواز کی ضمانت چیلنج، حکومت نے دوبارہ گرفتاری کا عندیہ دیدیا

لاہور (پی این آئی) حکومت نے مریم نواز کو گرفتار کروانے کا عندیہ دے دیا، شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی ضمانت معاملے پر خاتون ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں، ان کی ضمانت کو چیلنج کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ حکومت کو مریم نواز

کی ضمانت چیلنج کرنی چاہیئے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر کی جانب سے کہا گیا کہ مریم نواز نے آج وکٹری اسپیچ دی جس میں کہیں اپنے چچا کیلئے ہمدردی نظر نہیں آئی۔ مریم نواز نے خود کہا ان کے چچا مفاہمت کی سیاست کرتے ہیں۔ شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ مریم نواز ضمانت معاملے پر خاتون ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھارہی ہیں۔میری نظرمیں مریم نواز کی ضمانت کو چیلنج کرنا چاہیے۔اس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے نواز شریف کی صاحبزادی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیت ہوئے کہا کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس کے ذریعے بیانیہ کی جنگ میں قدم جمانے کی ناکام کوشش کی، اپنی چوری کو سیاسی بیانیہ کی جانب موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مریم نواز نے شہباز شریف کی سیاست کو مفاہمت پر مبنی قرار دے کر ان کی سیاست ختم کر دی۔مریم نواز نے تاثر دیا کہ شہباز شریف مفاہمت اور وہ مزاحمت کی سیاست کرتی ہیں، مریم اورنگزیب کا اس حوالہ سے بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ نیب نے جون میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ نیب کا کیس شہباز شریف اور ان کے گینگ کے خلاف تھا۔ عدالت نے شواہد سامنے رکھ کر ان کی ضمانت مستردکی، اپنے حق میں عدالتوں کا فیصلہ ان کو قبول لیکن شہباز شریف کی منی لانڈرنگ سے متعلق فیصلہ انہیں نامنظورہے۔ وہ صرف اپنی مرضی اور پسند کے فیصلے قبول کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close