کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج پھر مجرموں کی شہزادی نے اداروں پر ہرزہ سرائی کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ مجرموں کا بادشاہ پہلے ہی بھاگا ہوا ہے، مجرموں کی شہزادی نے آج پھر اداروں پر
تنقید کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بس جمہوریت کے نام پر ان کو ملک لوٹنے کی اجازت دے دو تو سب ٹھیک ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آج تک ان کے سب وار خالی گئے، اپوزیشن ڈیموکریٹک الائنس والے بھی جب پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی نہ ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں