علی زیدی نے شہباز شریف کی گرفتاری کی ٹائم لائن سوشل میڈیا پر شیئر کردی، شہباز شریف کے گھر پر نیب کے چھاپے، عبوری ضمانت اور پھر گرفتاری تک کی رپورٹ

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کی ٹائم لائن سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔وفاقی وزیر نے ٹائم لائن میں شہباز شریف کے گھر پر نیب کے چھاپے، عبوری ضمانت اور پھر گرفتاری کا تذکرہ کیا ہے۔علی زیدی نے کہا کہ 2 جون کو ماڈل ٹان کے گھر

پر نیب نے چھاپہ مارا اور 3 جون کو شہبازشریف نے قبل از گرفتاری ضمانت کرائی۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے 17 جون، 23 جولائی، 18 اگست، 5 ستمبر اور 23 ستمبر کو ضمانت میں توسیع حاصل کی اور اس کے بعد 28 ستمبر کو نیب نے انہیں گرفتار کر لیا۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی جس پر قومی احتساب بیورو(نیب) نے کمرہ عدالت سے انہیں گرفتار کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close