شہباز شریف این آر او کے لیے ہر سیاسی قیمت دینے کو تیار ہیں،حکومتی ذمہ دار کا دعویٰ

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف این آر او کے لیے ہر سیاسی قیمت دینے کو تیار ہیں۔اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد ہی گرفتاریوں سے

بچنا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو این آر او دے دیں تو وہ ہر سیاسی قیمت دینے کو تیار ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ شہباز شریف کی ضمانت مسترد ہونا اے پی سی اور بڑے بھائی کی تقریر کے ساتھ کھڑے ہونے کا نتیجہ ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ تو کیا جب شہباز شریف کو ضمانت ملی تھی اس دن انہوں نے اپنا ضمیر بیچا تھا؟۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close