لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو منافق اور غدار قرار دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نشاط ڈاہا نے کہا میاں نواز شریف نے افواج پاکستان کے خلاف جو بات کی ہے کیا وہ صحیح بات ہے؟ میاں نواز شریف سے بندہ پوچھے کہ آپ اپنے دور میں
ایمرجنسی صورتحال میں فوج کو کیوں بلاتے تھے؟ فوج ہماری حکومت کا حصہ ہے، کوئی بھی مشکل وقت ہو تو ہم فوج کو ہی بلاتے ہیں، فوج کو نہ بلایا جائے تو وہ مداخلت نہیں کرتی، میاں نواز شریف جو باتیں کر رہا ہے یہ منافق ہے اور غدار ہے۔نواز شریف کو منافق اور غدار قرار دیے جانے پر اینکر پرسن نے نشاط ڈاہا سے سوال پوچھا کہ اگر وہ یہ سب ہیں تو آپ ان کی سیٹ کیوں نہیں چھوڑ دیتے؟اس پر نشاط ڈاہا نے کہا کہ اگر سیٹ چھوڑ دوں تو اسمبلی میں اس کے خلاف کون بولے گا؟اینکر پرسن نے تجویز دی کہ آپ ن لیگ کی سیٹ چھوڑ کر دوبارہ الیکشن لڑ کر واپس اسمبلی میں آجائیں ۔ اس پر نشاط ڈاہا نے کہا میں اتنا امیر آدمی نہیں ہوں، الیکشن کیلئے پیسے چاہئیں، جب ہم حلف اٹھاتے ہیں تو لکھا ہوتا ہے کہ پاکستان کا وفادار رہوں گا اور میں اپنے حلف کی پاسداری کر رہا ہوں۔خیال رہے کہ نشاط ڈاہا الیکشن کے بعد سے ہی اپنی پارٹی ن لیگ کے خلاف نظر آتے ہیں، وہ ان اراکین اسمبلی میں سے ہیں جنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں