لاہور(پی این آئی)طلال چوہدری اور خاتون رکن اسمبلی کے درمیان جھگڑے کا معاملہ، ن لیگ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ جمع کرادی۔ نجی چینل کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ صدر ن لیگ پنجاب رانا ثناءاللہ کو جمع کرادی ہے جس میں لکھا ہے کہ طلال چوہدری رکن اسمبلی عائشہ رجب کے گھر
تنظیم سازی کے لیے نہیں گئے تھے ،وہ اپنی مرضی سے ان کے گھر گئے۔طلال چوہدری نے تنظیم سازی کے لیے جانے کا جھوٹ بولا، رپورٹ کے مطابق طلال چودھری کا جھگڑا خاتون رکن اسمبلی سے ہی تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے ، اگر کوئی فریق شکایت کرے گا تو پھر ایکشن ہو گا۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل طلال چوہدری پر رکن اسمبلی عائشہ رجب کے گھر کے باہر بدترین تشدد کیا گیاتھا، جس پر طلال چوہدری نے کہا تھا کہ وہ عائشہ رجب کے گھر تنظیم سازی کے لیے گئے تھے جبکہ عائشہ رجب نے پولیس کو فون کر کے بتایا تھا کہ ان کے گھر کے باہر کچھ مشکو ک افراد گھوم رہے ہیں۔ اس معاملے کی جانچ پڑتا ل کے لیے ن لیگ نے تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں