پاک فوج کے خلاف نعرے لگانے والوں کی زبانیں کھینچ لینی چاہیے، مریم نواز کی تقریر پر وفاقی وزیر کا ردِ عمل

راولپنڈی(پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے،نعرے لگانے والوں کی زبانیں کھینچ لینی چاہیے۔وزیرریلوے شیخ رشید نے شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد مریم نوازکی میڈیا سے گفتگو کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاک فوج کے خلاف نعرے

لگائے گئے جو انتہائی قابل مذمت ہے، نعرے لگوانے اور لگانے والوں کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت فرد جرم عائد ہونی چاہیے، ان کی زبانیں کھینچ لینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازنے میرے دس سوالوں کا جواب نہیںدیا، مریم نوازنے یہ نہیں بتایا کہ اس کے چچا کی ضمانت کیوں کینسل ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں ن سے ش نکلنے کا عمل شروع ہوچکا، دسمبر ، جنوری میں جھاڑو پھر جائےگا، نوازشریف قومی کے بجائے ذاتی مفاد کی بات کرتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ مریم کے مطابق میں رشتوں کو نہیں جانتا لیکن ان کو بتادوں میرا کوئی بھی رشتہ دارمنی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہے، اگر میرے خلاف مریم نوازنے ایسے ہی زبان درازی کی تو میں پورسٹ مارٹم کر دوں گا۔ مریم کی آج کی ساری تقریر فوج اور عدلیہ کے خلاف ہے ،یہ عدلیہ کی توہین کر رہے ہیں۔ہمارے دو سال ان کا تیس سال کا گند صاف کرتے ہوئے گزر گئے ، یہ لوگ استعفے دے کر دکھائیں ، ہم الیکشن کرا کے دکھائیں گے۔

close