سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا پی آئی اے کے ٹکٹ انتہائی مہنگے اوراقامے کی مدت ختم ہو نے کا ڈر

سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا پی آئی اے کے ٹکٹ انتہائی مہنگے اوراقامے کی مدت ختم ہو نے کا ڈر اسلام آباد (پی این آئی) سعودی عرب کی جانب سے فضائی سفر پر جزوی طور پر پابندی ہٹائی جانے کے بعد پاکستان سے اقامہ ہولڈرز کی بڑی تعداد مملکت جانے کی خواہش مند ہے

لیکن محدود پروزوں کے باعث مسافروں کو ٹکٹوں کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔ پی آئی اے دفاتر کے سامنے مسافروں کی ایک بڑی تعداد ٹکٹ کے حصول کی کوشش میں لمبی قطاروں میں موجود ہے۔ سعودی عرب جانے والے مسافروں کی جانب سے یہ الزامات بھی عائد کیے جارہے ہیں کہ پی آئی اے کے ٹکٹس بلیک میں فروخت کیے جار ہے ہیں۔ ادھر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کا موقف ہے کہ ہمیں مسافروں کی مشکلات کا ادراک ہے اور اس سلسلے میں پروازوں میں بھی اضافہ کیا جا چکا ہے اس کے باوجود مسافروں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ٹکٹس کے حصول میں مشکلات ہیں۔ پی ائی اے کے ترجمان عبداللہ خان حفیظ نے کہا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے جیسے ہی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے مسافروں میں افراتفری مچ گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹکٹس کا حصول مشکل ہو چکاہے۔ جن مسافروں کے اقامے کی معیاد ختم ہونے میں ابھی مہینے بھی باقی ہے وہ بھی ٹکٹ لینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اب تک 27 ہزار پاکستانی پی آئی اے کی پروازوں سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم توقع کر رہے ہیں کہ دفتر خارجہ کے ذریعے سعودی حکام سے اقاموں کی معیاد میں توسیع کے لیا درخواست کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ’پی آئی اے 50 فیصد ٹکٹس ایجنٹس اور 50 فیصد ٹکٹس اپنے کاونٹرز کے ذریعے فروخت کر رہا ہے اور ہماری مسافروں سے درخواست ہے کہ کوئی بھی ایجنٹ مہنگے ٹکٹس فروخت کر رہا ہے تو اس کی شکایت کریں، ہم اس معاملے پر ضروری کارروائی کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close