اپوزیشن پر شیخ رشید کے الزامات، قائمہ کمیٹی کا اجلاس ، عبد الاکبر چتراتی شیخ رشید اور علی محمد خان پر برس پڑے

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے مولانا عبد الاکبر چتراتی شیخ رشید اور وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان پر پر پڑے اور کہا ہے کہ اپوزیشن پر شیخ رشید نے جو الزامات لگائے وہ قابل مذمت ہے ،کمیٹی کااجلاس ملتوی کیا جائے ۔ پیر کو

چیئرمین مجاہد علی کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان خرم آغا نے بریفنگ دی اور کہاکہ 15 نومبر کو گلگت بلتستان میں انتخابات ہو رہے ہیں،سال 2009 میں 12 نومبر کو گلگت بلتستان میں انتخابات ہو چکے ہیں،ایسا کہنا درست نہیں کی نومبر میں انتخابات کرانے کا فیصلہ مناسب نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مجموعی طور پر24 نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں،سکردو کی 9 گلگت کی 9 اور چلاس کی 6 نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں،یقینی بنائیں گے کہ انتخابات میں سیکیورٹی مسائل نہ ہوں،کوڈ آف کنڈکٹ ہر عمل درآمد میں مکمل مدد دیں گے۔ جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کا کمیٹی اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہاکہ گلگت بلتستان کے معاملے کو شیخ رشید نے بگاڑا ہے،شیخ رشید فوج اور حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چپقلش کا سبب بن رہے ہیں،اپوزیشن پر شیخ رشید نے جو الزامات لگائے وہ قابل مذمت ہے ،کمیٹی کا اجلاس ملتوی کیا جائے ۔ علی محمدخان نے کہاکہ اگر کورم پورا ہے تو اجلاس چلایا جائے، اگر کوئی واک آؤٹ کرتا ہے یا بائیکاٹ کرتا ہے تو یہ ان کا حق ہے۔ ظل ہما نے کہاکہ اپوزیشن یہاں موجود نہیں لیکن جو آئے ہیں ان کی بھی اہمیت ہے۔کمیٹی ارکان کی اکثریت نے مولانا عبدالاکبر چترالی کا میٹنگ ملتوی کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔سیکرٹری پارلیمانی امور نے کہاکہ کچھ ارکان نے قانون میں ترامیم کے لئے سفارشات دی ہیں جنہیں وزارت قانون کو رائے کیلئے بھیجا ہے ۔ حکومتی رکن جنید اکبر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہم سے سفارشات لی نہیں گئیں تو کیسے کابینہ اور وزارت قانون کو بھیج دیں ۔ مولانا عبد الاکبر چتراتی نے علی محمد خان سے مطالبہ کیاکہ وزیر صاحب آپ بھی کچھ بولیں یہ کیا تماشہ ہے ،ایجنڈے میں بھی الیکشن قانون میں ترامیم کا بل کیوں شامل ہے ؟ ۔مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہاکہ ہم یہاں کچھ نہیں کرتے اور الاؤنس لیتے ہیں،آپ ہمیں حرام کھلا رہے ہیں،یہ کیا تماشہ ہے،کمیٹی کو بچوں کا کھیل بنا دیا ہے ۔ مولانا عبد الاکبر چتراتی نے کہاکہ شیخ رشید کو نکال دیں، ان کو کہیں ریلوے کو چھوڑ کر آئی ایس پی آر کو جوائن کریں۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ اسپیکر کی ہدایت پر جلدی میں اجلاس بلایا گیا،آئندہ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کو بھی بلائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close