طلال چوہدری کے سیاست میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی تحریک انصاف نے انتہائی بڑا قدم اٹھا لیا،لیگی رہنما پریشان

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے اپنی پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی کو تنگ کرنے پر طلال چوہدری کے سیاست میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔ رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی

جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نے تنظیم سازی کی آڑ میں معزز خاتون رکن قومی اسمبلی کو تنگ کیا جس پر ان کے بھائیوں نے طلائی چوہدری کی ہڈیاں توڑ دیں ۔طلال چوہدری اس سے قبل بھی خواتین کو تنگ کرنے کا مرتکب ہوتا رہا ہے ۔طلال چوہدری خواتین کے ساتھ نا زیبا سلوک کرنے کیلئے مشہور ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کبھی ان شرمناک حرکات کا نوٹس نہیں لیا جو قابل مذمت ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے اکابرین اور خصوصاً مریم صفدر سے مطالبہ ہے کہ طلال چوہدری کو معزز خاتون رکن قومی اسمبلی کوتنگ کرنے پر پارٹی سے فوری طور پر نکالا جائے ۔ الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ ہے کہ طلال چوہدری کے سیاست کرنے پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close