اسلام آباد(پی این آئی )وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہورموٹروے کیس کی تفتیش جاری ہے، کیس کا ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہے، اس کیس کو حل کرنا پنجاب حکومت اور پولیس کے لیے چیلنج ہے، ملزمان کی شناخت کے متعلق کچھ چیزیں لیک ہوئیں جس سے ہمارا کام مشکل ہوگیا ۔راجہ بشارت نے
کہا کہ میڈیا پر دونوں ملزمان کی شناخت آنے سے کیس کو نقصان پہنچا ہے ،ملزمان کی شناخت جاری نہیں کی جانی چاہئے تھی ،عابد ملہی اس نوعیت کا ملزم نہیں جس کی جڑیں پولیس میں ہوں لیکن اس پہلو کو ضرور دیکھنا چاہیے کہ ملزم کو پولیس کے اندر سے کہیں اطلاع تو نہیں مل رہی؟ عابد ملہی کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں